ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

محکمہ داخلہ سندھ کاڈبل سواری سے متعلق نیانوٹیفیکشن سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج

کراچی :محکمہ داخلہ سندھ کا ڈبل سواری سے متعلق نیا نوٹیفکیشن سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا، جس کے بعد عدالت نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں محکمہ داخلہ سندھ کے ڈبل سواری سے متعلق نئے نوٹیفکیشن پر درخواست کی سماعت جسٹس محمد علی مظہرکی سربراہی میں 2رکنی بینچ کرے گا۔

درخواست گزار صحافی عمیر علی انجم نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ عدالت نے صحافیوں اور فورسز کی ڈبل سواری پر پابندی پر نظرثانی کاحکم دیا تھا،تاہم محکمہ داخلہ نے فورسز اور صحافیوں کی ڈبل سواری پر پابندی برقرار رکھی ہے۔

جسٹس محمدعلی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ اس معاملے پر متعلقہ افسران کیخلاف توہین عدالت کی نہیں،بلکہ نئی درخواست دائرکی جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزمحکمہ داخلہ سندھ نے ڈبل سواری پر پابندی سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق خواتین، بچے اور بزرگوں پر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری کی پابندی عائد نہیں ہوگی۔نئے نوٹیفکیشن کے مطابق صحافی، میڈیا رپورٹر، پولیس، رینجرز، سرکاری اور غیر سرکاری ملازمین وغیرہ پر پابندی برقرار ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں