ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی کے گالف کلبز کھولنے کی اجازت دی جائے، سندھ گالف ایسوسی ایشن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ گالف ایسوسی ایشن نے وزیر اعلی سندھ سے اپیل کی ہے کہ کراچی کے گالف کلبز کھولنے کی اجازت دی جائے، ملک کے دیگر شہروں کے گالف کلبز کھل چکے ہیں۔ سندھ گالف ایسوسی ایشن کے صدر اسد آئی اے خان نے کہا کہ اسلام آباد، لاہور اور پشاور میں گالف کلبز کھل گئے تو کراچی میں گالف کلبز کھولنے پر اب تک پابندی کیوں لگی ہوئی ہے؟ اس کے علاوہ وزیر بلدیات اور کمشنر کراچی کی جانب سے بھی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جارہا ہے جس سے تنگ آکر سندھ گالف ایسوسی ایشن نے وزیر اعلی سے التجا کی ہے۔ اسد آئی اے خان نے کہا کہ گالف میں سماجی فاصلہ قوانین کے مطابق کھیل کا حصہ ہے، اسلام آباد، لاہور اور پشاور میں گالف کلبز کھل گئے، دنیا میں بھی گالف کی سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہرعمر کے گالفر اس کھیل کو کھلی فضا میں کھیلتے ہیں، کراچی کے گالف کلبز کھولنے کی اجازت دی جائے، کلبز بند ہونے سے گرائونڈ اسٹاف اور کیڈیز پریشان ہیں۔اسد خان نے کہا کہ پاکستان گالف فیڈریشن ملک میں کلبز کھولنے کا حکم دے چکی، لاک ڈان کی وجہ سے روزانہ کی اجرت کمانے والوں کے روزگار دائو پر نہیں لگا سکتے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں