ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عیدالفطر پر شہر کی تمام مساجد اور عیدگاہوں پر صفائی کے بہتر انتظامات کیے جائیں

سکھر( نمائندہ جسارت) عیدالفطر کے موقع پر شہر کی تمام مساجد اور عیدگاہوں سمیت تمام مذہبی مقامات، قبرستانوں اور شہر کی تمام شاہراہوں پر صفائی کے بہترین انتظامات کیے جائیں۔ یہ ہدایات میونسپل کمشنر محمد علی شیخ نے عملہ صفائی میں سوئپنگ کے سامان کی تقسیم کے دوران چیف آفیسر ہیڈ کوارٹر پیر عطا الرحمن خان اور آفس سپرنٹنڈنٹ ہیلتھ برانچ آصف علی خان کو دیں۔ اس موقع پرچیئر مین ہیلتھ کمیٹی مختار کھوکھر بھی موجود تھے۔ان کا کہنا تھا کہ مرکزی گلشن عیدگاہ کی صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ مشینری کے ذریعے دھلائی کروائی جائے اور حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنایا جائے۔میونسپل کمشنر محمد علی شیخ نے مزید ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عید الفطر کے موقع پر نہ صرف صفائی ستھرائی بلکہ شہریوں کو دیگر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔ اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی قابل برداشت نہیں جبکہ لاپرواہی کے مرتکب ملازمین وافسران کیخلاف سخت ایکشن لیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں