ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک انگلینڈ سیریز کا پلان تیار

لندن: انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے پاکستان کیخلاف رواں سال ہونیوالی سیریز کا مجوزہ پلان تیار کرلیا ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا باقائدہ آغاز اگست کے شروع میں ہوگا جس میں دونوں ٹیمیں 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی 20 میچز کھلیں گی۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوشش ہے کہ پلیئرز ایسے وقت انگلینڈ پہنچیں کہ انہیں قرنطینہ میں وقت گزارنے کے بعد پریکٹس کا بھی موقع مل جائے۔

اگست میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز طے ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے گرین سگنل کے بعد ای سی بی نے سیریز کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

کرکٹ  ویب سائٹ کے مطابق پاکستان نے 5 اگست سے 1 ستمبر کے دوران 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی 20 میچز کھیلنے ہیں۔ پہلا ٹیسٹ 5 اگست سے مانچسٹر میں کرانے کی تجویز ہے۔ دوسرا ٹیسٹ 13 اگست اور تیسرا ٹیسٹ 21 اگست سے ساؤتھمپٹن میں کھیلنے کا پلان تیار کیا گیا ہے ۔

تینوں ٹی 20 میچز مانچسٹر میں 28، 30 اگست اور یکم ستمبر کو ہوں گے، ای سی بی کو برطانوی حکومت سے کلیئرنس ملنے کی انتظار ہے جس کے بعد ٹور کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں