ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان اسپورٹس کمپلیکس کوا سپورٹس سٹی بنایا جائے، اعجاز الرحمن

اسلام آباد (جسارت نیوز)پاکستان ٹین پن بولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے کہاہے کہ وفاقی دارالحکومت میں پاکستان اسپورٹس کمپلیکس کو اسپورٹس سٹی بنایا جائے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سے کافی تعداد لوگ پاکستان آکر رقوم خرچ کرنے کیلئے تیار ہیں، اسپورٹس سٹی میں ہر قسم کے کھیلوں کے میدان ہوں جس میں بچوں کے مقابلے منعقد ہوں جس سے اسپورٹس سٹی خود اپنے اخراجات پورے کرنے کے ساتھ ساتھ بھاری رقوم بھی پیدا کرسکتا ہے اور حکومت کو اس پر کوئی فنڈز خرچ کرنے کی بھی ضرورت نہیں پڑھے گی، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے مشن میں نوجوان کو کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنا شامل ہے اور اس منصوبے سے حکومت پر بھی بوجھ نہیں پڑھے گا اور نوجوانوں کو بھی کھیلنے سہولیات بھی مل جائیں گی، ایک سوال کے جواب میں اعجاز الرحمن نے کہاکہ اگر حکومت مجھے اسپورٹس سٹی بنانے کی ذمہ داری دیتی ہے تو میرے پاس بیرون ممالک فنڈز جمع کرنے کے ذریعے موجود ہیں اور اس منصوبے پر کام کیا جاسکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں