ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایک ایکڑ زمین کے لیے بیوی اور ساس کا قتل

پاک پتن: نواحی گاؤں امر سنگھ میں ایک شخص نے ایک ایکڑ زمین کے لیے بیوی اور ساس کا قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک پتن کے تھانہ کلینہ کی حدود میں واقع گاؤں امر سنگھ میں قربان نامی شخص نے اپنی بیوی مختاراں بی بی اور ساس شمیم بی بی کو قتل کردیا۔ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ قربان مختاراں بی بی اور ساس شمیم بی بی کی ملکیت ایک ایکڑ زمین ہتھیانہ چاہتا تھا۔ معاملہ اس قدر بڑھا کہ ملزم نے بیوی اور ساس کو ہی قتل کردیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں