ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سچ بولنے کی وجہ سے میری کپتانی چھن گئی، یونس خان

شفقا اردو: سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ سچ بولنے کی وجہ سے میری کپتانی چھن گئی، میں نے ملک کے لیے صلاحیتوں کے مطابق 100 فیصد کارکردگی نہ دکھانے والے کرکٹرز کی ایک گروپ کی نشاندہی کردی تھی۔

خلیجی اخبار گلف نیوز کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کبھی کبھی زندگی میں اس طرح کے حالات کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے کہ سچ بولیں تو پاگل قرار دیا جاتا ہے، میرا قصور یہ ہے کہ 6 یا 7 کرکٹرز کے اس گروپ کی نشاندہی کی جو میدان میں ملک کے لیے اپنی صلاحیتوں کا بہترین استعمال نہیں کررہے تھے۔

یونس خان نے کہا کہ بعد ازاں ان کھلاڑیوں نے افسوس کا اظہار بھی کیا اور ہم اکٹھے کھیلتے بھی رہے، میں جانتا تھا کہ کچھ غلط نہیں کیا کیونکہ میں نے اپنے والد سے یہی سیکھا کہ ہمیشہ سچ بولو اور عاجزی سے پیش آﺅ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں