ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قصور:ٹرین نے کار کو روند دیا‘ 4افراد جاں بحق

قصور (اے پی پی) لنڈاپھاٹک پتوکی میں پھاٹک کراس کرتے ہوئے ٹرین نے2 خاندانوں کوکارسمیت روند ڈالا۔ غفلت کا مظاہرہ کرنیوالے ریلوے کے 3ملازمین کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہورجانے والی خیبرمیل ایکسپریس نے لنڈاپھاٹک پتوکی پر پھاٹک کراس کرنے والے دونوں بھائی سرفرازاور حماد جبکہ ان کی بیویاں کرن اورثمرین کار پرسوارہوکرگزررہے تھے اس دوران تیزرفتار خیبرمیل ایکسپریس نے انہیں ایک کلومیٹرتک روندتے ہوئے بری طرح کچل دیاجس سے دونوں بھائی اوردونوں خواتین موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ چاروں کی نعشوں کوپوسٹ مارٹم
کےلیے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال پتوکی منتقل کردیاگیا۔ واقعہ کے بعدلواحقین نے بائی پا س بھٹی چوک پتوکی پر روڈ کو بلاک کیااورنعرے بازی کی ‘ڈی ایس پی پتوکی رضوان چیمہ موقع پر پہنچے اورلواحقین سے مذاکرات کیے اور غفلت کا مظاہرہ کرنے والے ریلوے کے تین ملازمین محمودولد بوٹا ‘احمدفراز‘ذوالفقار شاہ کیخلاف تھانہ صدر پتوکی میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں