ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب میں سرکاری ملازمین کے امدادی فنڈز میں بھی کٹوتی کا نوٹیفکیشن جاری

سرگودھا (آن لائن) حکومت پنجاب نے مالی مشکلات کے پیش نظر سرکاری ملازمین کے امدادی فنڈز میں بھی کٹوتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، ذرائع کے مطابق بینوولنٹ فنڈز سے ہونیوالی ادائیگیوں میں حکومت کی جانب سے 50 فیصد تک کمی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق میرج گرانٹ ایک لاکھ
روپے سے کم کر کے 55ہزار روپے ،کفن دفن 50ہزار روپے سے کم کر کے 35ہزار روپے ،اسکالر شپ 20ہزار روپے سے کم کر کے 10 ہزار روپے اور ماہانہ امداد کی گرانٹ بھی 40 فیصد تک کم کر دی گئی ہے ،اس ضمن میں کمشنر ز و ڈپٹی کمشنرز کو فوری طور پر عملدرآمد کروانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں