ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوم تکبیر قوم کی بہادری کی علامت کادن ہے، ڈاکٹر عبدالقدیر خان

لاہور: معروف ایٹمی سائنسدان محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کہنا ہے کہ 28 مئی پاکستانی تاریخ کا ناقابل فراموش دن ہے، اس دن ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنا دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہپاکستان ایک ایٹمی قوت کے طور پر دنیا کے سامنے آیا، 28مئی کو پوری دنیا نے نعرہ تکبیر، اللہ اکبر کا نعرہ سنا، یوم تکبیر قوم کی بہادری کی علامت کادن ہے، اس دن ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنا دیا،پاکستان کے خلاف جارحیت کا مظاہرہ کرنے والوں کا انجام عبرتناک ہوگا، 28 مئی پاکستانیوں کے لئے اللہ تعالی کے حضور سجدہ شکر بجالانے کا دن ہے۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان  کا مزید کہنا تھا  کہ پاکستان کی طرف کوئی بھی میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا، 28مئی کو دشمن کے مقابلے میں پاکستان نے ایٹمی دھماکے کرکے نا صرف پاکستانی قوم بلکہ پوری مسلمہ امہ کا سر فخر سے بلند کر دیا، ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے کے بعد اب سماجی اور فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہوں، اپنی تمام زندگی رفاعی کاموں کے لئے وقف کر دی ہے،اس وقت میرا مشن صحت اور تعلیم کا شعبہ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں