ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وفاقی بجٹ پر کام جاری، ڈیوٹیوں، ٹیکسوں میں کمی متوقع

اسلام آباد: آئندہ مالی سال2020-21ء کے وفاقی بجٹ میں ٹیکس تجاویز کی تیاری پر کام جاری ہے۔

آئندہ مالی سال2020-21ء کے وفاقی بجٹ میں زراعت، توانائی کے منصوبوں کیلئے درآمدی مشینری پر کسٹم، ایکسائز ڈیوٹیوں میں 3فیصد تک کمی متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے باعث بجٹ میں زیادہ ریلیف فراہم کیے جائیں گے ۔ریگولیٹری، ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹیز میں بھی 2 فیصد تک کمی متوقع ہے جبکہ دیگر شعبوں کیلئے بھی درآمدی مشینوں پر ڈیوٹی میں کمی کی تجویز زیر غور ہے۔

ایف بی آر حکام کے مطابق ڈیوٹی میں کمی سے منصوبوں کی لاگت میں کمی ہو گی، ڈیوٹیوں  میں ریلیف سے ریونیو میں کمی کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں