ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسٹیبلشمنٹ کی کٹھ پتلیوں نے نوجوانوں کے مستقبل کو تاریک کیاہے، لیاقت بلوچ

لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ فوجی آمریتوں ، اسٹیٹس کے غلاموں اور اسٹیبلشمنٹ کی کٹھ پتلیوں نے ہر دور کے نوجوانوں کے مستقبل کو تاریک کیاہے، عمران خان نے احتساب پر انتقام کا غلاف چڑھا کر کرپٹ مافیا کو تحفظ دیاہے۔

لیاقت بلوچ نے جے آئی یوتھ کے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی نوجوانوں کو بلدیاتی اور عام انتخابات میں خاص اہمیت دے گی ،نوجوانوں کو ہی نام نہاد الیکٹ ایبلز کا شیطانی شکنجہ توڑناہے ، احتساب اور حکومتی اختیارات سے بالاتر دعوے حقیقت میں نظام احتساب اور عدلیہ کو بے وقار کر رہے ہیں، عوام پانامہ لیکس کے کرداروں ، آٹا چینی ، انرجی اور منی لانڈرنگ مافیا کو قانون کی گرفت میں دیکھنا چاہتے ہیں، حکومت ہر محاذ پر ناکام ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقتصادی بحران خوفناک شکل اختیار کر چکاہے لیکن حکومت کے پاس قومی ا قتصادی بحران سے نکلنے کا کوئی عملی منصوبہ نہیں، بااختیار بلدیاتی نظام اور نئے عوامی مینڈیٹ کے لیے قبل از وقت انتخابات ہی پارلیمانی جمہوریت کا تحفظ ہے.

       لیاقت بلوچ  کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے ہر طرح کی نعمتوں سے مالامال کیا ہے، جے آئی یوتھ کے نوجوان آگے بڑھیں اور نوجوان نسل کی رہنمائی کریں ، تقویٰ ، دلیری اور جرات صالح نوجوانوں کا امتیاز ہے ۔ سماج میں نفرتوں ، ظلم و جبر کا راج ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں