ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اندرون ملک پروازوں کی تعداد میں اضافہ

حکومت پاکستان کی ہدایت پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے یکم جون سے اندرون ملک پروازوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے۔ ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق اندرون ملک پروازوں کی تعداد 20 فیصد سے بڑھا کر 45 فیصد تک کر دی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق اندرون ملک پروازوں میں اضافہ بزنس اور عوام کی بڑھتی ہوئی ضرورت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اندرون ملک پروازوں کی اجازت اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ کے لیے دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ لاک ڈاؤن کے پیش نظر ملک بھر میں بین الاقوامی و علاقائی فضائی آپریشن معطل تھا تاہم حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد محدود پیمانے پر فضائی آپریشن بحال کر دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں