ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان برقرار

کراچی: ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کے روز بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 300 روپے اور 258 روپے کا اضافہ ہوا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر کے اضافے سے 1730 ڈالر کی سطح تک پہنچ گئی، جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 300 روپے اور 258 روپے کا مزید اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 97 ہزار 500 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 82 ہزار 591 روپے کی سطح پر آگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہفتے کو بھی فی تولہ سونے قیمت دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں 6000 روپے کم رہی ہے۔ تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے1040روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 891روپے63 پیسے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں