ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہبازشریف نے بزدلی کے معیار کا حق ادا کیا، وزیر اطلاعات پنجاب

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہبازشریف نے بزدلی کے معیار کا حق ادا کیا ہے اب قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہبازشریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں۔

شہباز شریف کی نیب میں عدم پیشی  پر ردعمل دیتے ہوئےوزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ قانون نافذ کرنیوالے ادارے اپنے رٹ قائم کریں گے،آج جو ہوا یہ شہبازشریف اور نیب کاآپس کا معاملہ ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شہبازشریف نے جومؤقف اپنایا وہ نئی منطق ہے، شہبازشریف کے مؤقف کے بعدملک بھر کے ملزمان کوچھٹی دیدینی چاہیے، لندن میں وبا زیادہ پھیلی ہوئی شہبازشریف ڈرتے ڈرتے پاکستان آئے اور وطن آنے کے بعد ڈھائی ماہ سے خود کو قرنطینہ کررکھا ہے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ آج جو ہوا یہ شہبازشریف اور نیب کاآپس کا معاملہ ہے، نیب میں جتنی بھرتیاں ہوئی ہیں ن لیگ کیدور میں ہوئی ہیں، کرپشن کا پوچھا جائے تو ن لیگ کو ٹڈی دل اور کورونا یاد آجاتا ہے، شہبازشریف نے بزدلی کے معیار کا حق ادا کیا ہے اب قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہبازشریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں