ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک  میں وافر مقدار میں فیول موجود ہے، پی ایس او

ملک میں فیول کی ضرورت پوری کرنے کے لیے وافر مقدار میں فیول موجود ہے۔

پاکستان اسٹیٹ آئل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ  ملک میں تمام پیٹرولیم مصنوعات کے تسلی بخش ذخائر موجود ہیں، تمام پی ایس او فیول اسٹیشنز پر فیول کی ترسیل معمول کے مطابق جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یکم جون کو پی ایس او نے 48000 ہزارمیٹرک ٹن سے زائد پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت کی ،رواں ماہ گیس کے 60ہزار میٹرک ٹن کے 5مزید کارگو موصول ہونگے۔

مزید پڑھیے :پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول نایاب ہوگیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز شہر بھر کے تمام پیٹرول پمپس پر پیٹرول کی قیمت میں کمی ہونے کے بعد پیٹرول  ملنا بند ہوگیا تھا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں