ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کسی صورت بچوں کی صحت پر سمجھوتا نہیں کریں گے ، سعید غنی

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ جب تک حالات بہتر نہیں ہوتے اسکول نہیں کھولے جائیں گے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعید غنی کا کہنا تھا کہ اسکول ایسوسی ایشنز کے کہنے پر اسکول نہیں کھولے جائیں گے، اسکول کھولنے پر آرڈیننس کے تحت کارروائی بھی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی صورت بچوں کی صحت پر سمجھوتا نہیں کریں گے۔

صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ والدین کو فیسیں جمع کرنے کا اس لیے کہا کہ اساتذہ کو تنخواہیں ادا کی جا سکیں۔

واضح رہے کہ پرائیویٹ اسکولز ایکشن کمیٹی نے اسکول تین مرحلوں میں 15 جون سے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

پرائیویٹ اسکولز ایکشن کمیٹی کا کہنا تھا کہ اسکولز بند رکھنے سے نہ صرف کروڑوں طلبہ متاثر ہورہے ہیں بلکہ اساتذہ، کلرک، اسکول وین ڈرائیور، بک سیلرز، اسٹیشنریز، کینںٹین کا عملہ بھی بے روزگاری اور فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں