لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ایف آئی اے کی جانب سے طلبی نوٹس پر فاسٹ بولر شعیب اختر نے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ایف آئی اے کی جانب سے طلبی نوٹس پر فاسٹ بولر شعیب اختر نے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے نوٹس بھیجنے والے انسپکٹر کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔وکیل ابو ذر سلمان نیازی کی وساطت سے ڈی جی ایف اے کو خط میں شعیب اختر کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ انسپکٹر وقاض رضوان نے کس بنیاد پر محھے پیش ہونے کا کہا ہے، اس بارے میں چھان بین کی جائے۔سابق کرکٹر نے ایف آئی اے کے اس نوٹس کی وصولی کی تصدیق کرتے ہوئے پہلے ہی اس نوٹس کو مبہم اور سمجھ سے بالاتر قرار دیا ہے۔واضح رہے پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے شعیب اختر کے خلاف ایف آئی اے میں کیس دائر کررکھا ہے جس پر انہیں 5 جون کو صبح 11 بجے شادمان آفس میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں |
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- گوا نائٹ کلب آتشزدگی معاملہ: لوتھرا برادران کو خود سپردگی کی ہدایت، سپریم کورٹ نے برقرار رکھا ہائی کورٹ کا فیصلہ
- راہل گاندھی کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرنے والی آر ایس ایس-بی جے پی کو دلت سماج جواب دے گا: راجندر پال گوتم
- ’مودی جی نے ایک ایسا منصوبہ لانچ کیا ہے جس میں عوام کے حصہ میں زہر اور اڈانی کے حصہ میں امرت آئے گا‘
- سعودی عرب سے نئی دہلی آ رہی ایئر انڈیا کی فلائٹ میں ٹشو پیپر پر لکھا ملا ’بم‘، احمد آباد میں ہوئی ایمرجنسی لینڈنگ
- سون ندی آبی تقسیم پر بہار اور جھارکھنڈ کے درمیان معاہدہ طے پایا، سورین-سمراٹ نے ایم او یو پر کیا دستخط