ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اکٹھے ہونے پر خطرات، کھلاڑیوں کی انفرادی ٹریننگ

دورہ انگلینڈ سے قبل کھلاڑیوں کے ٹریننگ کیمپ کے حوالے سے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے ساتھی کوچز اور ہیڈ آف پلیئر ڈیولپمنٹ ثقلین مشتاق سےمشاورت کی۔

کھلاڑیوں کی کیمپ میں تعداد سےمتعلق مصباح الحق بورڈ آفیشل کےساتھ رابطےمیں ہیں، ٹیم مینجمنٹ فوری طورپرایک ساتھ کھلاڑیوں کو اکٹھا کرکے کوئی خطرہ مول لینے کے حق میں نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کھیلوں کی سرگرمیوں پرپابندی کےسبب بھی بورڈ کوحکومت سےکیمپ کیلیےخصوصی اجازت لینا ہے اور ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جون کےتیسرے ہفتے میں شروع کیے جانےکامنصوبہ بنایاجا رہا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے جولائی  کے پہلے ہفتے میں انگلینڈ  جانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے،اس ضمن میں کھلاڑیوں کےانفرادی طورپر ٹریننگ  میں تیزی آگئی ہے اور پی سی بی نے بھی کھلاڑیوں کو بھی نہیں روکا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں