ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نواز شریف کے چچا زاد بھائیوں کو عدالت میں پیش ہونے کا آخری موقع

لاہور(نمائندہ جسارت )لاہور کی بینکنگ جرائم کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے چچا زاد بھائیوں کی ملکیت شریف
گروپ آف انڈسڑیز بینک ڈیفالٹر کیس کی سماعت 15 جون تک ملتوی کردی۔ عدالت نے نواز شریف کے چچا زاد بھائیوں میاں جاوید شفیع وغیرہ کو عدالت میں پیش ہونے کا آخری موقع فراہم کردیا۔ بینکنگ جرائم عدالت کے خصوصی جج منیر احمد جوئیہ نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ آئندہ سماعت پر اگر میاں شفیع وغیرہ پیش نہ ہوئے تو ان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں گے جبکہ عدالت نے نواز شریف کے چچا زاد بھائیوں میاں جاوید شفیع وغیرہ کی ہفتے کے روز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں