ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کاروبار کھلنے کے خواہش مندوں کو پیسہ تو مل جائیگا شاید آئی سی یو بیڈ نہ مل سکے، مرتضیٰ وہاب

 کراچی: ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کاروبار کھلنے کے خواہش مند خوش ہوجائیں انہیں اب پیسہ تو مل جائے گا لیکن شاید آئی سی یو کا بیڈ نہ مل سکے۔

سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضی وہاب نے کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں یومیہ بنیادوں پر بے پناہ اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ کاروبار اور شاپنگ پلازا کھولنے کے زیادہ خواہش مند تھے وہ اب خوش ہوجائیں لوگوں کو اب زیادہ پیسہ تو مل جائے گا مگر شاید آئی سی یو بیڈز نہ مل پائیں۔

اپنے  ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سندھ میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 1744 نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ پچھلے 24 گھنٹوں میں 8 ہزار 119  ٹیسٹ کیے گئے، دن بدن کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور وہ ہسپتالوں کی جانب رُخ کررہے ہیں، اللہ ہم سب کے حال پر رحم فرمائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں