ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فرانس میں ایل پی جی اے ایوین گالف چیمپئن شپ منسوخ

پیرس (جسارت نیوز) کورونا وائرس دنیا میں پھیل چکا ہے جس کی وجہ سے جہاں دنیا کو نقصان پہنچا ہے وہاں اس سے کھیل بھی بہت متاثر ہوئے ہیں۔ اس وبائی بیماری کی وجہ سے فرانس میں ایوین گالف چیمپئن شپ بھی منسوخ ہو گئی۔ یہ لیڈیز پروفیشنل گالف ایسوسی ایشن کا سال کا پہلا بڑا ایونٹ ہے جو کورونا وائرس کی وجہ سے منسوخ ہوا ۔ یہ چیمپئن شپ فرانس کے ایوین ریسارٹ گالف کلب میں 6 اگست سے شروع ہونا تھی۔ چیمپئن شپ انتظامیہ نے کہا دنیا میں کسی ملک میں کوئی بھی کھیل کھلنے کے بارے میں جاری غیر یقینی صورتحال تنظیم کے لئے ایک بڑا خطرہ ہے۔ چیمپئن شپ انتظامیہ نے کہا کہ وبائی مرض کے پھیلائو کے خدشے کے باعث فروری کے آخر سے ہی خواتین کے ایونٹس اور ان کے دوسرے ممالک کا دورہ روک دیا گیا تھا۔ ایوین چیمپین شپ 10 واں ایل پی جی اے ٹور ٹورنامنٹ ہے جسے منسوخ کیا گیا ہے۔ نئے شیڈول کے تحت اسکاٹ لینڈ کے رائل ٹرون میں ویمن برٹش اوپن کو اگست میں واپس منتقل کیا گیا ہے، اس کے بعد ستمبر میں اے این اے انسپریشن، اکتوبر میں ویمن پی جی اے چیمپئن شپ اور دسمبر میں یو ایس ویمن اوپن کا آغاز کیا جائے گا۔ اس سے قبل ایل پی جی اے ٹور نے 15 تا 18 جولائی کو مشی گن میں ڈاؤ گریٹ لیکس بے انوائٹیشنل ٹورنامنٹ میں دوبارہ آغاز کی امید کی تھی۔چیمپئن شپ انتظامیہ نے مزید کہا کہ عوام ، کھلاڑیوں ، منتظمین اور ان کے شراکت داروں کے من پسند رہنے والے ایونٹ کے لئے حالات مناسب نہیں۔ مردوں کا پی جی اے ٹور گزشتہ جمعرات کو ٹیکساس میں چارلس شواب چیلنج کے ساتھ شروع ہوا ، کورونا وائرس کے باعث پہلے 5ایونٹ بند دروازوں کے پیچھے کھیلے گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں