ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر اعظم 2 روزہ دورے پر منگل کو کراچی پہنچیں گے

کراچی: وزیر اعظم عمران خان منگل 16 جون کو 2 روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کورونا وائرس سے متعلق گورنر ہاؤس میں ایک اجلاس کی صدارت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔

وزیراعظم بدھ کی صبح لاڑکانہ جائیں گے جہاں وہ احساس کفالت سینٹر کا دورہ کریں گے۔

وزیر اعظم کراچی میں تاجروں اور صنعت کاروں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا ایم کیو ایم، جی ڈی اے اور پاکستان تحریک انصاف کے وفود سے الگ الگ ملاقاتوں کا بھی امکان ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں