ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اخترمینگل ہمارے حلیف تھے اور رہیں گے، شبلی فراز

وزیراطلاعات ونشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ بلوچستان  نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ اخترمینگل ہمارے حلیف تھے اور رہیں گے۔

اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ اختر مینگل کے تمام تحفظات جلد دور کرلیں گے، سارے اتحادی ہمارے لیے قابل احترام ہیں،اخترمینگل سے رابطہ کررہے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اختر مینگل کے 6 نکاتی مطالبے پر کمیٹی بنائی تھی،کمیٹی میں جہانگیر ترین بھی تھے مگر وہ اب نہیں ہیں،کمیٹی میں جلد نئے ممبر کو شامل کرلیں گے۔

وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ نئے  ممبر کا تقرر ہوتے ہی اختر مینگل کے تحفظات دور ہوجائیں گے،ایک دو روز میں تمام مسائل حل ہوجائیں گے،بلوچستان صوبہ ہمارے لیے بہت اہم ہے،بجٹ کا معاملہ بھی بہتر طریقے سے حل ہوجائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں