ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ میں نئے اسپتال، لیبز، میڈیکل کالج کے قیام کا فیصلہ

کراچی: سندھ حکومت نے کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے صوبے میں نئے اسپتال، بائیو سیفٹی لیبز اور میڈیکل کالج قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے میں 7 مزید بائیو سیفٹی لیبز کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ سول اسپتال کراچی، اوجھا کیمپس اور حیدرآباد میں بائیو سیفٹی لیبز قائم کی جائیں گی۔

جب کہ لاڑکانہ، سکھر، خیرپور اور بینظیرآباد میں بھی لیبز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

بائیو سیفٹی لیبز کے قیام کے لیے سندھ حکومت نے 245 ملین روپے کا بجٹ مختص کیا ہے۔

سندھ حکومت نے لاڑکانہ میں 500 بستروں پر مشتمل ملٹی ڈسپلنری اسپتال، سکھر میں 200 بستروں پر مشتمل اسپتال جب کہ میرپورخاص اور لاڑکانہ میں بھی اسپتال قائم کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے آبائی حلقے سیہون میں میڈیکل کالج قائم کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں