ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دبئی، پابندیوں میں مزید نرمی کر دی گئی

دبئی میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے عائد کی گئی پابندیوں میں مزید نرمی کر دی گئی۔

اماراتی میڈیا کے مطابق 12 سال کے کم عمر بچوں اور معمر افراد کے لیے پابندیوں میں نرمی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

اب 12 سال کے کم عمر کے بچے اور بزرگ کو نقل و حرکت کی اجازت دے دی گئی ہے، 12 سال سے کم عمر بچوں اور بزرگوں کو مخصوص شاپنگ مالز اور تجارتی مراکز میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

ان افراد کا داخلہ احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز سے مشروط ہے، نقل و حرکت کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے جب کہ سماجی فاصلے اور ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

دبئی سپریم کمیٹی فار کرائسز اینڈ منیجمنٹ کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق 18 جون سے پابندیوں میں نرمی کا اطلاق ہوگا جس میں 12 سے کم عمر بچے اور 60 سال سے زائد عمر کے افراد شاپنگ مالز میں داخل ہو سکیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں