ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایئر کولر چلانے سے کورونا مریض ہلاک

نئی دہلی: بھارتی ریاست راجستھان میں ایئر کولر چلانے سے کورونا کا مریض ہلاک ہوگیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان کے مہارائو بھیم سنگھ اسپتال میں کورونا سے متاثرہ مریض کے رشتہ داروں نے گرمی سے تنگ آکر مریض کا وینٹی لیٹر ہٹا کر ایئر کولر چلا دیا جس سے مریض کی موت واقع ہوگئی۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 40 سالہ مریض کو سانس میں دشواری کے باعث ویٹی لیٹر پر لگایا گیا تھا تاہم مریض کے رشتہ داروں نے وینٹی لیٹر کو بند کرکے ایئر کولر لگادیا۔

مریض کی ہلاکت کے بعد واقعہ کی تحقیقات کے لیے اسپتال انتظامیہ نے کمیٹی قاَئم کردی۔

خیال رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اب تک کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 96  ہزار 182 جبکہ 12 ہزار 970 مریض انتقال کرگئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں