ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بنگلادیش کے سابق ٹیسٹ کرکٹر بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

بنگلادیش کے سابق ٹیسٹ کرکٹر نفیس اقبال کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر نفیس اقبال میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

نفیس اقبال کا کہنا ہے کہ انہوں نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ کووڈ-19 کا شکار ہونے کے باوجود صحت بہتر ہے۔

انہوں نے شائقین کرکٹ سے اپیل کی ہے کہ ان کی صحت کے لیے دعا کریں۔

واضح رہے کہ نفیس اقبال بنگلادیش کی ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ ٹیم کے کپتان تمیم اقبال کے بڑے بھائی ہیں۔

نفیس اقبال نے بنگلا دیش کی جانب سے 11 ٹیسٹ اور 16 ون ڈے میچز کھیلے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں