ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی صدرکی ریلی پر’’شیم‘شیم ‘‘ کے نعرے 

واشنگٹن:امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی پر بلیک لائیوز میٹر کے مظاہرین نے ٹرمپ کے حامیوں پر ’’شیم‘شیم ‘‘ کے نعرے  لگائے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست اوکلاہومامیں صدرڈونلڈ ٹرمپ کاانتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پولیس پر تشدد کی بات کوئی نہیں کررہا ہے اور لوگ یہ کہہ رہے ہیں کیا خوبصورت ریلی ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ کوئی کوروناکی بات نہیں کررہا اور نہ ہی ماسک کی، کوئی بھی لٹیروں کی بات نہیں کررہا ہے، پوری دنیا دیکھ رہی ہے بائیں بازو کے سیاستدان کیا کررہیں ہیں جبکہ ہم نےشہریوں کو کورونا سے بچایا،ہزاروں زندگیاں بچائیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں نے نیشنل گارڈز میدان میں اتارے اوراحتجاج ختم ہوگیا اور مجھ پرتنقید کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ٹرمپ نے کیا خوفناک بات کی۔

دوسری جانب بلیک لائیوز میٹر کے مظاہرین اورٹرمپ کے حامی آمنے سامنے آگئے، بلیک لائیوز میٹر کے مظاہرین نے ٹرمپ کے حامیوں پر ’’شیم‘شیم ‘‘ کے نعرے  لگائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں