ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اہم مارکیٹوں کی ممکنہ بندش شہر کے ساتھ دشمنی ہے، تاجر

کراچی: چھوٹے تاجروں نے کورونا کی آڑ میں اہم مارکیٹوں کی ممکنہ طور پر دوبارہ بندش کوکراچی کے ساتھ دشمنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھرمیں کاروباری سرگرمیاں بحال جبکہ کراچی میں بند کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر رضوان عرفان نے کہاکہ کہ مارکیٹوں میں لوگ محدود وقت کیلیے آتے ہیں یہاں وائرس کی منتقلی کے امکان بہت کم ہیں، ڈھائی ماہ کاروبارکی بندش کے سبب لوگ بیروزگار اور مقروض ہوچکے ہیں،ڈھائی ماہ تک بندکیے جانے والے کاروباری نقصانات کا ازالہ کون کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق انھوں نے مزید کہا کہ آبادیوں میں میل جول پرکوئی پابندی نہیں جو مرض کے پھیلاؤ کا گڑھ ہیں ،کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

آل سٹی تاجر اتحاد کے چیئرمین حکیم شاہ نے کہاکہ چھوٹے تاجروں کو بھی کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش ہے جو لاک ڈاؤن کو موثر بنانے کے لیے وفاق اور سندھ حکومت کا ساتھ دیں گے لیکن حکومت چھوٹے تاجروں کو ریلیف دینے کا اپنا وعدہ پورا کرے، ممکنہ طور پر مارکیٹیں بند ہونے سے لاک ڈاؤن سے متاثرہ تاجروں کے کاروبار بند ہونے کا خدشہ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں