ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت سلامتی کونسل کے مینڈیٹ کو قائم رکھنے کی اہلیت نہیں رکھتا، سردار مسعود

مظفرآباد(صباح نیوز) آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن کے طور پر بھارت کے انتخاب کو انصاف کی ناکامی اور بین الاقوامی قانون کی حکمرانی کے تصور کے ساتھ مذاق قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنوری2021ء میں جب بی جے پی اور آر ایس ایس حکومت کا وفد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میںبیٹھا ہو گا تو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی قابض فوج کے ہاتھ بے گناہ لوگوں کے خون سے رنگین ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کسی اعتبار سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے
مینڈیٹ کو قائم رکھنے اور عالمی امن و سلامتی کو یقینی بنانے کی اہلیت نہیں رکھتا ۔ غیر ملکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں بھارت کا سلامتی کونسل کا رکن بننا جب اقوام متحدہ عالمی امن و سلامتی کو قائم رکھنے کے حوالے سے غیر متعلق ہوتی جا رہی ہے بین الاقوامی نظام کی طاقت اور افادیت کو مزیدکم کر دے گا ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا آہستہ آہستہ لا قانونیت اور انتشار کی طرف بڑھ رہی ہے کیونکہ انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی اور امن و سلامتی کو اپنے پائوں تلے روندنے والوں کو سلامتی کونسل جیسے باوقار ادارے میں لا کر بٹھا دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں