ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فیصل آباد: کرکٹ میچ کھیلنے پر 9 افراد گرفتار

فیصل آباد میں کرکٹ میچ کھیلنے پر 9 افراد گرفتار اور 200 سے زائد تماشائیوں کو قرنطیہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں اسسٹنٹ کمشنر نے کرکٹ میچ کھیلنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کھلاڑیوں سمیت 200 سے زائد تماشائیوں کے اجتماع پر ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا۔

 اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 9 افراد کو گرفتار کرلیا اور باقیوں کو  گورنمنٹ جنرل اسپتال غلام محمد آباد میں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا کا پھیلائو روکنے کے لیے حکومت نے سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی تاکید کی ہے اور خلاف ورزی کرنے پر سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں