ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کورونا سے متعلق تمام حکومتی انتظامات ناکام ہوگئے، تنظیم تاجران پاکستان

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چودھری نے کہا ہے کہ کورونا وبا سے متعلق حکو مت کے کیے گئے تمام انتظامات بُری طرح ناکام ہوگئے ہیں، ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کے علاج کیلیے کوئی خاطر خواہ انتظام موجود نہیں، سرکاری اسپتالوں میں جگہ کی کمی کے باعث عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت کورونا کے مریضوں کا علاج پرائیویٹ اسپتالوں سے کرائے، عوام کو علاج کی سہولیات مہیا کرنا حکومت کی ذمے داری ہے، لوگ اپنے بیماروں کو لے کر کہاں جائیں؟ حکومت کورونا
ٹیسٹ مفت کرے اور پرائیویٹ لیبارٹریوں کو ٹیسٹ فیس اور اسپتالوں کو علاج کے اخراجات مہیا کرے۔ کاشف چودھری نے کہا کہ اس وقت صورتحا ل یہ ہے کہ کورونا وبا میں استعمال ہونے والی ممکنہ ادویات بھی مارکیٹ سے غائب ہوگئی ہیں، انجیکشن، آکسی میٹرز، آکسیجن تک دستیاب نہیں۔ انہوں نے کہا ایس او پیز پر عمل کرواتے ہوئے ملک بھر کے تمام اسپتالوں کی او پی ڈیز کو کھولا جائے تا کہ دیگر بیماریوں کے مریضوں کا بھی علاج ممکن بنایا جاسکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں