ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب میں کرفیو ختم‘ شہری سیر وتفریح کے لیے سڑکوں پر آگئے

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب میں حکومت کی جانب سے کرفیوختم کرنے کے اعلان کے بعد شہری احتیاطی تدابیر بالائے طاق رکھ کر سیر و تفریح کے لیے سڑکوں پر امڈ آئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق سعودی عرب میں 3ماہ کی پابندیوں کے بعد ملک گیر کرفیو اٹھا یا گیاہے۔ دوسری جانب ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کے باعث بین الاقوامی پروازوں اور 50سے زائد لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی برقرار ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق حکومت نے اسکولوں میںداخلے کے لیے آن لائن رجسٹریشن کی تاریخ کا اعلان بھی کردیا ہے۔ داخلوں کا اندراج مکمل کرانے کے لیے نور سسٹم کے ذریعے مطلوبہ دستاویزات پیش کرنا ہوں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں