ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نشہ کی لعنت ختم کرنے کیلئے تمام وسائل استعمال کریں گے، وفاقی وزیر

اسلام آباد:سینیٹر اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ نشہ کی لعنت پرقابوپانے اورختم کرنےکیلئےتمام وسائل استعمال کریں گے۔

اعظم سواتی نے تعلیمی اداروں سے  منشیات ختم کرنے کے لیے  صوبائی وزرائےتعلیم اوردیگرمتعلقہ حکام کےساتھ اجلاس کرنےکا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم عوام اورملک کی فلاح و بہبود کیلئے کام کر رہے ہیں، تعلیمی اداروں میں موجودبچےاس ملک کا روشن مستقبل ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ تعلیمی اداروں میں منشیات کاخاتمہ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، جلدصوبوں کیساتھ تعلیمی اداروں سےمنشیات کےخاتمےکیلئےحکمت عملی بنائی جائیگی۔

اعظم سواتی کا مزید کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں سےمنشیات کےخاتمےکیلئےصوبوں کوخطوط لکھےہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں