ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بشارالاسد حکومت پر امریکی پابندیوں سے لبنان کی مشکلات میں بھی اضافہ

بیروت (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کی جانب سے شامی حکومت پر قابض بشارالاسد پر پابندیوں کے باعث لبنان کی مشکلات میں اضافہ ہونے لگا۔ عالمی مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکا نے اسد ی حکومت کو مدد فراہم کرنے والوں پر جو نئی اقتصادی پابندیاں لگائی ہیں، ان سے لبنان میں حزب اللہ پر بھی کاری ضرب لگی ہے۔ شام اور لبنان کے درمیان بینکنگ اور تجارتی تعلقات بہت گہرے ہیں اور اب لبنان کو اپنی پالیسیاں تبدیل کرنا پڑیں گی، جب کہ لبنان خود بھی شدید مالی بحران کا شکار ہے۔ بیروت میں کارنیگی مڈل ایسٹ سینٹر کی ڈائریکٹر ماہا یحییٰ کا کہنا ہے کہ پابندیوں سے لبنان شدید طور پر متاثر ہو گا اور اس پر دباؤ میں اضافہ ہو گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں