ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دورہ انگلینڈ: مزید 7 کرکٹرز میں کورونا کی تصدیق، کرکٹ بورڈ پریشان

لاہور: دورہ انگلینڈ کیلئے منتخب کیے گئےپاکستانی اسکواڈ کے مزید 7 کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں، جس کے بعد کورونا سے متاثرہ کرکٹرز کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے مزید 7 کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ میں شامل  ایک رکن  کے کوویڈ-19 ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی ہے۔

جن کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مظبت آئے ہیں ان میں فخر زمان، عمران خان، کاشف بھٹی، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد رضوان اور وہاب ریاض شامل ہیں  جبکہ عابد علی، اسد شفیق، اظہر علی، بابراعظم، فہیم اشرف، فواد عالم، افتخار احمد، امام الحق، خوشدل  شاہ، محمد عباس، نسیم شاہ، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، سہیل خان اور یاسر شاہ کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں ،

خیال رہے کہ مجموعی طور پراسکواڈ میں شامل 35 کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کوویڈ 19 ٹیسٹ پیر کے روز لیے گئے ۔ان کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ٹیسٹ لاہور، کراچی اور پشاور میں لیے گئے تھے۔

کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹیم منیجمنٹ میں شامل ملنگ علی(مساجر)کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے،جبکہ ٹیم منیجمنٹ میں شامل ہیڈ کوچ مصباح الحق سمیت دیگر کے ٹیسٹ میں منفی آئے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روزحیدر علی، حارث رؤف اور شاداب خان کاکورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

قومی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں اورٹیم مساجر میں کورونا ٹیسٹ سے قبل  کوویڈ 19 کی کوئی علامات نہیں پائی گئیں۔

پی سی بی کا میڈیکل پینل ان تمام کھلاڑیوں اور ٹیم مساجر سے مسلسل رابطے میں ہےاور ان تمام اراکین کو فوری طور پر سیلف آئسولیشن میں جانے کی ہدایت کردی گئی ہے جو کہ ان کے اور ان کی فیملی کے صحت اور حفاظت کے لیے بھی ضروری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں