ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب کے شاہ عبدالعزیزائرپورٹ کے اندر ٹرین سروس کا آغاز

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی ہوائی اڈے شاہ عبد العزیز کی انتظامیہ نے مسافروں کی آمدو رفت کے لیے ٹرین سروس متعارف کرادی۔ خبررساں اداروں کے مطابق بین الااقوامی ہوائی اڈے کی انتظامیہ نے مقامی اور غیرملکی مسافروں کی سفری مشکلات کو دور کرنے کے لیے ائرپورٹ کے ٹرمینل 1 کے اندر مفت داخلی ٹرین سروس کا کام شروع کردیا ہے۔ یہ سعودی ہوائی اڈوں پر اپنی نوعیت کی پہلی سروس ہے۔ خودکار ٹریک کی لمبائی ایک ہزار میٹر ہے، جس کے ذریعے ایک گھنٹے میں 4ہزار مسافر سفر کرسکتے ہیں۔ اس میں 2اسٹیشن اور 2ٹریک شامل ہیں، جن میں 10 ٹرینیں چلیں گی۔ ہر ٹرین میں 65 مسافروں کی گنجایش ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں