ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کوہلی پر جملے نہ کسنا، وارنر نےخبردار کردیا

سڈنی: آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ دورے کے دوران کوہلی پر جملے کسنے سے باز رہیں۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی جارح مزاج بلے باز وارنر نے ویرات کوہلی کے حوالے سے اپنی ٹیم کو پہلے ہی خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کوہلی پر فقرے نہ کسے جائیں کیونکہ اس سے ان کے کھیل میں کوئی بگاڑ نہیں آتا بلکہ وہ اور اچھا کھیل پیش کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم رواں سال دسمبر میں آسٹریلیا پہنچے گی اور شیڈول کے مطابق جنوری 2021 میں میزبان ٹیم کے ساتھ 4 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھارتی ٹیم کا دورہ آسٹریلیا کرونا وائرس کے باعث ملتوی ہوگیا تھا تاہم اب جنوری میں بھارتی ٹیم آسٹریلیا پہنچے گی۔

کرونا کے باعث رواں سال اکتوبر نومبر میں ہونے والا میگا ایونٹ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ پر بھی خطرات کے بادل منڈلا رہے ہیں اور آئی سی سی کا کہنا تھا کہ آئندہ ماہ ایونٹ کے انعقاد کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں