ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انڈونیشیا: مچھیروںنے 94روہنگیا مہاجرین کو بچا کر ساحل پر پہنچا دیا

جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک ) انڈونیشیا کے صوبے آچے میں مقامی مچھیروں نے انسانی ہمدردی کی اعلیٰ مثال قائم کردی۔ خبررساں اداروں کے مطابق آچے کے مچھیرے کشتی میں سوار 94روہنگیا مہاجرین کو بچاکر ساحل تک لے آئے،جو کئی روز سے سمندر میں بھٹک رہے تھے۔ انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ترجمان عثمان حمید کا کہنا تھا کہ سمندر کی بے رحم موجوں سے بچائے گئے مہاجرین میں بڑی تعداد بچے اور خواتین کی ہے۔ آچے کے مچھیرے انہیں بحفاظت ساحل تک لے آئے اور انہیں کھانے پینے کی اشیا کے ساتھ رہنے کے لیے شیلٹر بھی فراہم کیے۔ اس واقعے سے انڈونیشیا کی بہترین تصویر دنیا کے سامنے آئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں