ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بدترین لوڈشیڈنگ پر شہریوں کا سائٹ گرڈ اسٹیشن پر حملہ

کراچی: شہر میں بد ترین لوڈشیڈنگ کے باعث امن وامان کی صورتحال خراب ہونے لگی جب کہ سائٹ میں گرڈ اسٹیشن پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شدید گرمی میں کئی کئی گھنٹے بجلی بند ہونے سے شہری گرمی میں نڈھال ہونے لگے ہیں، شہریوں کی حالت تشویشناک ہو گئی ہے لیکن کراچی میں بجلی کی طلب میں اضافے کے ساتھ ہی کے الیکٹرک کا نظام درہم برہم ہو گیاہے ،مختلف علاقوں جن میں کورنگی، لانڈھی، سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی ملیر، سعود آباد، کیماڑی، محمود آباد، بلدیہ ٹاؤن سمیت دیگر میں 10 سے 12 گھنٹے کے لیے بجلی بند کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک انتظامیہ ایک بار پھر شہر میں بلاتعطل بجلی فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی، بجلی کی طویل بندش میں شہری گرمی میں بلبلا اٹھے ہے، مختلف علاقوں میںکے الیکٹرک کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور دن بدن صورتحال کشیدہ ہوتی جا رہی ہے۔

گزشتہ روز بجلی کی لوڈشیڈنگ سے ستائے شہریوں نے سائٹ گرڈ اسٹیشن پر حملہ کردیا اوردفتر میں توڑ پھوڑ کی مشتعل مظاہرین کی جانب کے الیکٹرک کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے۔

مظاہرین کا کہنا تھاکہ بجلی کی عدم فراہمی کی وجہ سے پانی کی قلت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ،پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی بند کی جا رہی ہے کے الیکٹرک کی جانب سے مستشنی فیڈرز پر بھی لوڈشیڈنگ شروع کردی گئی ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں