ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں کم اضافہ ہوا،وزیر اطلاعات

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق کہنا ہے کہ پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں کم اضافہ ہوا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ کورونا وبا نے دنیا بھرکی معیشتوں کومتاثرکیا، عالمی سطح پرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایسااضافہ نہیں دیکھا۔

شبلی فرازنے کہا کہ اسی وجہ سے پٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں نظرثانی کرناپڑی جبکہ خطے کے دیگرممالک کی نسبت پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں کم اضافہ ہوا۔

وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی فلاح پہلی ترجیح ہے،انہیں ریلیف دینےکی کوشش کرتےرہیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں