ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی سی بی انگلینڈ جانے والے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان آج کرے گا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ انگلینڈ جانے والے اسکواڈ کا اعلان آج کرے گا جب کہ کرکٹرز اور مینجمنٹ کے اراکین کے دورہ انگلینڈ سے متعلق فیصلہ آج ہوگا۔

ذرائع کے مطابو کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آنے والے کرکٹرز اور مینجمنٹ اسٹاف ہی انگلینڈ جاسکے گا، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والے 10 کھلاڑی اور مینجمنٹ کے ایک رکن انگلینڈ نہیں جاسکیں گے۔

پہلا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والے کھلاڑی دوسرا ٹیسٹ منفی آنے پر بھی سفر نہیں کرسکیں گے جب کہ 18 کرکٹرز اور مینجمنٹ کے 11 اراکین کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج آج موصول ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  اگر مزید کسی کرکٹر کا کورونا ٹیسٹ مثبت نہ آیا تو ٹیم 23 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوسکتی ہے۔

پاکستان اسکواڈ کل خصوصی طیارے سے انگلینڈ روانہ ہوگا، انگلینڈ میں بھی پاکستانی اسکواڈ کے کورونا ٹیسٹ ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں