ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کے الیکٹرک کے معاملے پر وزیراعظم خاموش ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کے معاملے پر وزیراعظم اور وفاقی وزیر خاموش ہیں۔ سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کے دوران وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ الیکٹرک کہتی ہے کہ ہمیں گیس اور فرنس آئل نہیں مل رہا جب کہ پی ایس او اور سوئی سدرن کہتے ہیں کہ ہم گیس اور فرنس آئل فراہم کررہے ہیں‘ یہ محکمے وفاق کے ہیں لیکن وزیراعظم اور وفاقی وزیر خاموش ہیں‘ کے الیکٹرک کا کراچی اور سندھ کے دیہی علاقوں کے ساتھ یہ سلوک پہلے سے ہورہا ہے۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ منور حسن کا انتقال کورونا سے ہوا پھر غلطی کا اعتراف کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ منور حسن آج جدا ہوگئے وہ کورونا میں مبتلا تھے۔ بعد ازاں مراد علی شاہ نے کہا کہ منور حسن صاحب سے متعلق میں نے کہا تھا کہ ان کا کورونا سے انتقال ہوا مجھ سے غلطی ہوگئی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ایک اور دہشت گرد کو کل آپ نے شہید کہہ دیا‘ یوسف رضا گیلانی نے تقریر کی تھی کہ وہ ہمارے لوگوں کا قاتل ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں