ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دورہ انگلینڈ :قومی ٹیم روانہ

قومی ٹیم دورہ انگلینڈ کے لیے روانہ ہوگئی  جہاں 14 روز قرنطینہ میں رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم میں 20 کھلاڑی اور 11 مینجمنٹ کے اراکین شامل ہیں جو چارٹرڈ طیارے کے ذریعے آج شام برطانیہ پہنچیں گے۔

 

قومی ٹیم میں کپتان اظہرعلی، بابر اعظم، عابد علی، اسد شفیق، فہیم اشرف، فواد عالم،افتخار احمد، عماد وسیم، امام الحق، خوشدل شاہ،محمد عباس،موسیٰ خان، نسیم شاہ، سرفراز احمد، شاہین آفریدی، شان مسعود، سہیل خان، روہیل نذیر، عثمان شنواری اور یاسر شاہ سمیت چیئرمین پی سی بی اور ان کی اہلیہ بھی قومی اسکواڈ کے ہمراہ انگلینڈ روانہ ہوں گے۔

 

قومی اسکواڈ بلیک فینچ نیو روڈ وارسیسٹر میں 14 روز قرنطینہ میں رہے گا جس کے بعد قومی ٹیم 13 جولائی کو ڈربی شائر کیلئے روانہ ہوگی۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم دورہ انگلینڈ میں 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں