ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک فوج نے ایک اور بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر ایک اور بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی کواڈ کاپٹر فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں 850 میٹر تک آیا، جس پر پاک فوج نے کارروائی کرتے ہوئے اسے مار گرایا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی جاسوس ڈرون لائن آف کنٹرول کے تتہ پانی سیکٹر میں آیا تھا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ یہ روان سال بھارتی جاسوس ڈرون کرانے کا 9 واں واقعہ ہے

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ بھارتی فوج کا یہ اقدام سیز فائر سے متعلق2003 کےمعاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں