ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ آئی ایم ایف کی مشاورت سے ہوا، رضا ربانی

اسلام آباد(صباح نیوز)سابق چیئرمین سینیٹ اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رضا ربانی نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ آئی ایم ایف کی مشاورت سے کیا گیا ہے، پیٹرول مافیا نے سول بیورو کریسی کے ساتھ مل کر تیل کی مصنوعی قلت پیدا کی، یکم جولائی سے قبل قیمتوں میں
ریکارڈ اضافہ اوگرا کے بجائے وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کی مشاورت سے کیا، تیل کی قیمت بھی بین الاقوامی مالیاتی سامراج آئی ایم ایف کنٹرول کر رہا ہے۔رضا ربانی نے کہا کہ تیل کمپنیوں کے مافیا کے دبائوسے حکومت کو جھک جانے پر مجبور کیا، مافیا نے سول بیوروکریسی کے ساتھ مل کر تیل کی مصنوعی قلت پیدا کی۔پی پی کے سینئر رہنما نے کہا کہ آج بھی تیل کمپنیوں کے پاس ان کے لائسنس کے مطابق تیل کے ذخائر موجود نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت اس گٹھ جوڑ کو روکنے اور قانون کا نفاذ کرنے میں ناکام رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں