ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تھر پارکر: غذائی قلت کے باعث مزید 4 بچے جاں بحق

تھر پار کر (صباح نیوز) مٹھی اسپتال میں غذائی قلت اور وبائی امراض کے باعث مزید 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع محکمہ صحت کے مطابق تھر پار کر میں رواں ماہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 60 جبکہ رواں سال جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 372 تک پہنچ گئی۔ تھرپارکر کے اسپتالوں میں اب بھی 40 سے زائد بچے زیر علاج ہیں۔ ایک نجی ٹی وی نے محکمہ صحت کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ غذائی قلت اور امراض کے باعث بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ رواں سال جنوری میں 77، فروری میں 66، مارچ میں 47، اپریل میں 59 اور مئی میں 63 بچے جاں بحق ہوئے۔ یونیسیف اور برطانوی ہائی کمیشن کے اشتراک سے شائع کی جانے والی قومی غذائی سروے رپورٹ 2018ء کے مطابق صوبے میں 5 سال سے کم عمر کے بچوں میں سے 40 وزن کی کمی کا شکار ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ صوبے میں 40 فیصد نوبالغ لڑکے اور لڑکیاں بھی خون کی کمی کا شکار ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں