ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں بونداباندی سے موسم خوشگوار

کراچی کے مختلف علاقوں میں بونداباندی نے موسم خوشگوار بنادیا۔

تفصیلات کے مطابق شہرقائد کے ایف بی ایریا،نارتھ کراچی، ڈرگ روڈ، نارتھ ناظم آباد،بفرزون،حیدری اور ناگن چورنگی سمیت مختلف علاقوں میں بونداباندی نے موسم کو خوشگوار بنادیا۔

شہر میں بونداباندی سے گرمی کی شدت میں کمی آنے کے ساتھ ساتھ تیزہوائوں کے چلنے سے موسم مزید سہانا ہوگیا ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں رات تک ہلکی بارش کی بھی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرقائد میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم مطلع جزوی ابرلود اور گرم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں