ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عثمان شنواری کا دماغ ارطغرل غازی دیکھنے میں ختم ہوگیا، اہلیہ کا طنز

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر عثمان خان شنواری کی اہلیہ نے دورہ انگلینڈ کیلئے روانگی سے قبل عثمان شنواری کے ماسک الٹا پہننے کی وجہ مذاق مذاق میں اپنے سوشل میڈیا پیغام میں بتادی۔

دورہ انگلینڈ کیلئے لاہور سے مانچسٹر پہچنے والے کرکٹر عثمان شنواری نے ایئرپورٹ پر عالمی وبا کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ماسک این 95 پہن رکھا تھا لیکن وہ الٹا تھا۔

جس پر ان کی اہلیہ نےاپنی انسٹاگرام پوسٹ  میں ان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے  طنزکیاکہ ماسک الٹا پہنا ہےلیکن کوئی بات نہیں، مجھے معلوم ہےکہ تمہارا سارا دماغ معروف ترکش سیریز ارطغرل غازی دیکھنے میں ختم ہوگیا ہے،اس وجہ سے انہوں نے این 95 ماسک الٹا پہنا ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں ہنسنے اور قہقہوں والی ایموجی کا بھی اضافہ کیا جو اس بات کی دلیل ہیں کہ وہ یہ سب بات ازراہِ مذاق کررہی ہیں۔

اپنے پیغام کے میں انہوں نے دورہ انگلینڈ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور سفر بخیریت سے گزرنے کی دعا بھی کی ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں